
ماں باپ کی اہمیت
•
قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم:
ثَلَاثَۃ مِنَ
الذُّنُوب تَعَجَّلُ عُقُوبَتُھٰا وَ لٰاتوَخِّرُ اِلی
الٰآخِرَۃِ عُقُوقُ
الوَالِدَین وَ البَغیِ عَلیٰ النَّاسِ وَ کُفرُ الِاحسٰان ۔
تین گناہ ایسے ہیں جن کی سزا دنیا ہی میں فوراَ مل جاتی ہے خدا اس کوقیامت پر نہیں
چھوڑتا ۔۱۔والدین کی نا فرمانی اور ان کو اذیت دینا ۔۲۔لوگوں پر ظلم وستم کرنا ۔۳۔لوگوں
کے احسان اور نیکیوں کو بھلا دینا( امالی شیخ ظوسی /ج
۲/ص۱۳ )
• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: فِی رِضیَ اللّٰہِ
فِی رِضیَ الوٰالِدَینِ وَ سَخَطُہُ فِی سَخَطِھِمٰا
ماں باپ کی خوشنودی میں خداوند عالم کی خشنودی ہے اور ماں باپ کی ناراضگی میں خدا
کی ناراضگی ہے(مستدرک ،ج۲،ص۷۲۶)
• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: نَظَرُ الوَلَدُ
اِلیٰ وٰالِدَیہِ حُبّاً لَھُمٰا
عِبٰادَۃ
فرزند کا محبت آمیز نگاہوں سے ماں باپ کو دیکھنا عبادت ہے(تحف العقول،ص۴۶)
• عَنِ البٰاقِرِ عَلَیہِ السَّلاٰم قٰالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ
عَلَیہِ وَآلِہِ مَن اَعظَمُ حَقّاً عَلَی الرَّجُلِ؟ قٰالَ: وٰالِدٰاہُ
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: کہ رسول خدا سے پوچھا گیا: کس کا حق انسان
کی گردن پر سب سے زیادہ ہے؟ فرمایا: ماں ، باپ کا (مشکوٰۃ الانوار،ص۸۱۵)
• قٰالَ الصّٰادِقُ عَلَیہِ السَّلاٰم: بَرُّوا آبٰائَکُم تَبَرَّکُم اَبنٰائُکُم
اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرو تاکہ تمہارے فرزند بھی اس اچھی سنت پر عمل کرتے ہوئے
تمہارے ساتھ نیکی
کریں(بحار،ج۱۷،ص۴۸۱)
• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم:
ثَلاٰثَۃ
لَیسَ لِاَحَدٍ فِیھِنَّ
رُخصَۃ : الوَفٰائُ لَمُسلِمٍ کٰانَ اَو کٰافِرٍ، وَ بِرُّ
الوٰالِدَینِ مُسلِمَینِ کٰانٰا اَو کٰافِرَینِ وَ اَدٰائُ
الاَمٰانَۃِ لِمُسلِمٍ
کٰانَ اَو کٰافِرٍ
رسول خدا نے فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں جن میں کسی بھی صورت میں انحراف جائز نہیں
ہے :
۱۔ عہد و پیمان پورا کرنا چاہئے کافر کے ساتھ ہو یا مسلمان کے ساتھ
۲۔ ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا چاہئے مسلمان ہوںیا کافر
۳۔ امانت ادا کرنا چاہئے مسلمان کی ہو یا کافر کی(مجموعہ والرام،ج۲،ص۱۲۱)
• قال الامام صادق علیہ السلام عُقُوقُ الوٰالِدَینِ مِنَ الکَبٰائِرِ
حضرت امام صادق علیہ السلام فرما تے ہےں: ماں باپ کو اذیت پہچاناگناہ کبیرہ میں
شمار کیا جاتاہے
• قال الامام علی علیہ السلام بِرُّ الوٰالِدَینِ اَکبَرُ
فَرِیضَۃٍ
حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا سب سے بڑا فریضہ
ہے
• قال الامام علی علیہ السلام
اَلجَنَّۃُ تَحتَ اَقدٰامِ الاُمَّھٰات
حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جنت تمھاری ماؤں
کے پیروں کے نیچے ہے
|