
صفائی و پاکیزگی
•
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
اَلنَّظٰافَۃُ مِنَ
الاِیمٰان
صفائی و پاکیزگی ایمان کی نشانی ہے
•
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: نَظِّفُوا ´اَفوٰاھَکُم
فَاِنَّھٰاطُرُقُ القُرآنِ
اپنے منھ وحلق کو صاف کرو کیوں کے اس سے تلاوت قرآن کر تے ہو
•
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: اَلاِسلاٰمُ نَظیف
فَتَنَظَّفُوا
دین اسلام پاک وصاف ہے پس( مسلمانوں ) تم بھی پاک وصاف رہو
•
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: اِنَّ اللّٰہَ تَعٰالیٰ
نَظِیف یُحِبُّ
النِّظٰافَۃَ
خدا پاک وصاف ہے اور پاکیزگی کو دوست رکھتا ہے
•
حضرت امام رضا علیہ السلام فرما تے ہیں: مِن اَخلاٰقِ الانبِیٰائِ
التَّنَظُّفُ
انبیاءکے اخلاق میں سے پاکیزگی اور صفائی بھی ہے |